بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑی ساتھی کی ٹکر سے ہلاک
Posted on April 20, 2015 By Zulfiqar Ali کھیل
Ankita keshar
کلکتہ (جیوڈیسک) بھارت میں فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کے دوران کرکٹر انکت کیشری ساتھی کھلاڑی سے ٹکرانے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ انکت کیشری کلکتہ میں مقامی ٹیم کے خلاف جاری میچ کے دوران کیچ پکڑنے کی کوشش میں ساتھی کھلاڑی سے ٹکرا کر شدید زخمی ہوگئے۔
جس کے باعث انہیں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ 3 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔