لاہور (جیوڈیسک) پاکستان اور بھارت بھارت کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ ہٹ دھرم بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دباؤ پر اپنی حکومت کو پاکستان کیساتھ سیریز کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے خط لکھ دیا۔
خط میں بی سی سی آئی نے اپنی حکومت سے ہاں یا ناں میں جواب مانگا ہے۔ دوسری جانب سے پی سی بی نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی حکومت کو بھارت سے کرکٹ کیلئے مذاکرات کرنے کا نہیں کہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے حوالے سے بال اب بھارتی بورڈ کے کورٹ میں ہے۔
نومبر میں بی سی سی آئی کا پاکستان کیساتھ سیریز کے حوالے سے اہم اجلاس بھی ہو گا۔ پاک بھارت سیریز رواں سال دسمبر میں شیڈٖول تھی لیکن بھارت روائیتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز کھیلنے سے انکاری ہے۔