لاہور( پریس ریلیز ) عوام کو بااختیار بنائے بغیر ملکی استحکام کا خواب ادھورا ہے، 66 سال بعد بھی آج عوام اختیارات سے محروم ہے۔ آزادی وطن طویل قربانیوں اور جدو جہد کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہارکالمسٹ، ایڈیٹر پاک نیوز اور وائس آف یوتھ کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے چئیر مین عقیل خان نے یوم آزادی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے سسکتی اور تڑپتی عوام کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔ انہوں نے کہاکہ وطن کی ترقی اور سلامتی کے لئے ہمیں تمام تر اختلافات کا خاتمہ کرکے متحد ہونا ہوگا۔ وطن دشمنوں کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑنا ہوگا۔ پاک فوج بھارت کی ہر روز کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا منہ توڑ جواب دے۔
پاکستان نے ہمیں پہچان دی، نام دیا آئے آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی، سلامتی اور عوامی خوشحالی کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈاکٹر عافیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور ڈاکٹر عافیہ کو بھی رہائی دلائی جائے۔ آزادی کی نعمت کا حق اس کوبھی حاصل ہے۔