بھارت(جوڈیسک) کا پہلے کروزمیزائل نربھے کا تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔ تجربے کے دوران میزائل ہدف تک نہ پہنچ سکا۔
بھارت کے کامیابی کے ابتدائی دعوں کے برعکس پہلا کروز میزائل اپنے ہدف کو چھونے میں ناکام رہا۔ میزائل تیار کرنے والے ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق کروز میزائل مقررہ ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی آدھے راستے میں تباہ ہو گیا۔
میزائل کی تیاری میں چھ سال کا عرصہ لگا تھا۔ تجربے کی ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ بھارت نے منگل کی صبح اڑیسہ کی چاندی پور ٹیسٹنگ رینج سے پہلے کروز میزائل نربھے کا تجربہ کیا تھا جسے ابتدا میں کامیاب قراردیا گیا تھا۔