فرید آباد(جیوڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں دلت خاندان کے دو بچوں کےقتل میں ملوث ایک اورشخص کوحراست میں لے لیا گیا،واقعے کی تحقیقات بھارتی سی بی آئی کررہی ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں دلت خاندان کے گھر میں آگ کیسے لگی؟اورکس نے لگائی؟واقعے کی تحقیقات کی ذمےداری سی بی ائی کےسپرد کردی گئی ہے۔
بیس اکتوبر کو انتہا پسند ہندؤوں نے نچلی ذات کے ہندو خاندان کے گھر کو تیل چھڑک کرآگ لگا دی تھی۔دلت ذات سے تعلق رکھنے والا جتندراور اس کی بیوی اپنی آنکھوں کے سامنے ڈھائی سال کی بچی اور9 ماہ کے بچے کو زندہ جلتے دیکھتے رہے۔
دونوں کے ہاتھ جل گئے لیکن اپنے بچوں کو موت سے نہیں بچاسکے ۔خاندان کا قصور تھا کہ انھوں نے پولیس سے علاقے میں ہونے والے قتل سے متعلق شکایت کی تھی ۔پولیس اب تک واقعےمیں ملوث سات افراد کو حراست میں لے چکی ہے،جب کہ چار مشتبہ افراد کی تلاش جاری ہے۔