نئی دہلی (جیوڈیسک) بم دھماکوں میں افغانستان اور عراق کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ سال 212 دھماکوں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے دھماکوں میں بھارت کی شرح 75 فیصد ہے، نیشنل ڈیٹا سنٹر کی رپورٹ
پاکستان میں دہشت گردی کا واویلا کرنے اور الزام تراشی کا راگ الاپنے والا بھارت دنیا کے خطرناک ممالک میں سرفہرست ہے۔ افغانستان، عراق اور شام سے بھی زیادہ بم دھماکوں میں آگے نکل گیا۔ روزانہ کئی ہلاکتیں ہوتی ہیں۔
بھارت کے نیشنل ڈیٹا سنٹر (ای بی ڈی سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2013ء میں بھارت بھر میں 212 بم دھماکے ہوئے جو 12 سالوں سے جنگ کا شکار افغانستان کے مقابلے میں دوگنا ہیں۔ ان دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور 246 زخمی ہوئے۔
افغانستان میں گزشتہ سال ہونے والے دھماکوں کی تعداد 108، بنگلہ دیش میں 75 اور شام میں 36 دھماکے ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق نہ صرف گزشتہ سال بلکہ 2004ء سے 2013ء تک کے عرصے میں بھی بم دھماکوں کے حوالے سے بھارت نے افغانستان اور عراق کو بھی پیچھے چھوڑا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہونے والے مجموعی دھماکوں میں بھارت کی شرح 75 فیصد ہے۔