نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی عدالت نے دارالحکومت نئی دہلی میں ڈنمارک سیاح خاتون سے زیادتیکے الزام میں 5 افراد کو مجرم قرار دے دیا ہے۔
واقعہ 2014 ء میں پیش آیا تھا اور ان ملزموں کو رواں ہفتے سزا سنائی جائے گی۔ڈنمارک سے تعلق رکھنی والی 51 سالہ خاتون کو چاقو دکھا کر لوٹا گیا اور پھر ریپ کیا گیا۔
پولیس نے اس جرم میں تین نابالغ افراد سمیت نو افراد کو حراست میں لیا تھا۔مقدمے کی سماعت کے دوران ہی ایک کم عمر ملزم ہلاک ہو گیا تھا۔