سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے یوم آزادی پر آج یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔ حریت پسند تنظیموں کی کال پر کاروباری مراکز آج مکمل بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ سری نگر سمیت وادی کے مختلف شہروں میں فوج اور پولیس کی بھارت نفری تعینات ہے۔
حریت پسند تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کی کال دے رکھی ہے جس کے باعث یہاں کاروبار زندگی مکمل بند ہے۔ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف آج دنیا کے مختلف ممالک میں رہنے والے کشمیری ریلیاں بھی نکالیں گے۔