نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت دہلی میں ڈینگی کی وبا پھوٹنے سے نو افراد ہلاک ہو گئے۔
دہلی میں ڈینگی کا شکار ہونے والے نو افراد جان کی بازی ہار گئے مجموعی طور پر اٹھارہ سو سے زائد افراد خطرناک مرض ڈینگی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پچھلے پانچ سال کے عرصے میں اس مرض کے حوالے سے سب سے بدترین صورتحا ل کا سامنا ہے دہلی کے وزیر آعلی اروند کیجریوال نے ہنگامی بنیادوں پر مرض سے نمٹنے کا حکم دیا ہے اورہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔
دوسری طرف حکومت نے ڈینگی سے متاثرہ بچے کا علاج نہ کرنے پر کچھ ہسپتالوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں بچے کی ہلاکت کے بعد اس کے والدین نے خودکشی کی تھی۔