اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان نے بھارت کے آئندہ وزیراعظم نریندر مودی کو امن مذاکرات کے لئے دورہ پاکستان کی دعوت دی گئی ہے۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کے ذرائع سے نام نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے نریندرمودی کو ٹیلے فون کیا۔
پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے نریندرمودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔
پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط بھی دو روز قبل ایک تقریب میں بھارت سے اچھے تعلقات رکھنے کا اظہار کر چکے ہیں۔