مادیت پرست ترقی یافتہ ملک پھٹی نظروں سے حیران کن منظر دیکھ رہے تھے کہ کس طرح سپر پاور امریکی گرانڈیل دیو قامت پہلوان کو کمزور ترین افغانستا ن طالبان نے چاروں شانے چت کیا پھر جس طرح طالبان نے دنوں میں کابل کو فتح کیا اور امریکی طالبان سے رحم کی بھیک مانگ رہے تھے کہ معاہدے کے مطابق اُسی تاریخ کو امریکی افواج بلگرام ائر پورٹ اور افغانستان کو چھوڑ دیں گے سپر پاور کی شرم ناک عبرت ناک شکست سے مخالفین اسلام کفار پر پہلے تو سکتہ طاری ہو گیا کہ دنیا کے جدید اسلحے سے لیس سپر پاور کس طرح نہتے طالبان سے شکست کھا گئی لیکن دنیا بھر کے چینل پر یہ کرشماتی مناظر دیکھاتے جارہے تھے کہ کس طرح طالبان نے آرام سے آکر کابل کو فتح کر لیا تھا امریکی پٹھو اشرف غنی طالبان کی آمدسے پہلے ہی ڈالروں کے بیگ بھر کر اپنے حواریوں کے ساتھ بھاگ گیا تھا پہلے تو منافق بزدل مکار بھارت اور مغربی ممالک سکتے میں رہے لیکن پھر تو جیسے بھونچال آگیا ہو گیا۔
بھارتی اینکرز اور موجودہ سابقہ بھارتی جرنیل پاگل کتوں کی طرح بھونکنا شروع ہو گئے بھارت جو ہر میدان میں پاکستان کو شکست دینے کے خواب دیکھتا ہے اور ہر ممکن وہ کو شش کرتا ہے جس سے پاکستان کی سالمیت کو کمزور کیاجاسکے افغانستان پر امریکی حملے اور طالبان کی شکست کے بعد جب امریکی کٹھ پتلی حکومت افغانستان میں آئی بھارت کو مکاری چالاکی دشمنی کا موقع مل گیا اب بھارت نے افغانستان میں اپنا اثر رسوخ بڑھانے اور اپنا نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے اربوں ڈالر انفراسٹرکچر ڈیم سڑکیں سکول مختلف عمارتیں بنانے پر خرچہ کر دئیے پورے افغانستان میں اپنے سفارت خانے کھول دئیے در پردہ اِن سفارت خانوں میں ”را” کے ایجنٹ تھے جو پاکستان میں دہشت گردی اور پاکستان دشمن عناصر کو پرموٹ کر نے کے لیے تھے۔
بیس سالوں میں بھارت نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے اربوں ڈالر خرچ کئے تاکہ افغانستان میں اپنے خفیہ اڈے بنا کر پاکستان کو کمزور کر سکے بھارت شیخ چلی بنا افغانستان پر ڈالروں کی بارش کر رہا تھا کہ افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان اور وزیر ستان میں مقامی لوگوں کو استعمال کیا جاسکے طالبان جب امریکہ کے خلاف بر سر پیکار تھے تو وہ اچھی طرح بھارتی امریکی گٹھ جوڑ کو دیکھ رہا تھا اوپر سے طالبان جن کا مقصد اعلی حق تعالی کی خوشنودی اور خدا کے نظام کو دھرتی پر نافذ کر نا وہ بھارتی سازشوں سے بخوبی واقف تھے اب جب امریکہ طویل جنگ کے بعد دم دبا کر افغانستان سے بھاگا بھاگنے سے پہلے اشرف غنی اور اُس کی بزدل فوج کو جدید ترین اسلحے سے لیس کر گیا لیکن جدید اسلحہ اور بزدل افغانی فوج ریت کی دیوار ثابت ہوئے میدان جنگ میں ہتھیار ڈال دئیے یا پاکستان میںآکر پناہ لے لی طالبان کا اتنی جلدی کابل کو فتح کر نا یہ امریکہ بھارت اور اُس کے حواریوں کے لیے ناقابل یقین خواب تھا لیکن یہ خواب زندہ تعبیر ہو چکا تھا۔
بھارت کی انٹیلی جنس را ایجنسی جو بیس سالوں میںاپنا جامع مربوط نظام بنا کر بیٹھی تھی آئی ایس آئی نے را کے غبارے سے اِس طرح ہوا نکالی کہ را کے ایجنٹ بھی بزدل گیڈروں کی طرح افغانستان سے جانیں بچا کر بھاگے کٹی پتلی حکمران اشرف غنی اور امریکی پالتو جب میدان جنگ چھوڑ کر بھاگے تو را اور بھارت کے پاس بھی بھاگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ تھا اب بھارت شکست خودر کتے کی طرح اپنی ہی دم کو کاٹ رہا ہے بھارتی پاگل جرنیل مختلف چینل پر بیٹھ کر آئی ایس آئی اور پاکستانی فوج پر الزامات کی بارش کر رہے ہیں اِس طرح کی رسوائی والی شکست بھارت نے خواب میں بھی نہیں سوچی تھی بھارت جو پاگل کتے کی طرح بھونک رہا ہے بھارتی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں وہ خوفزدہ اِس بات سے ہیں کہ اگر ساٹھ ہزار طالبان دنیا کی سپر طاقت کو بھاگنے پر مجبور کر سکتے ہیں جن کا دفاعی نظام اور فوجی طاقت ناقابل تسخیر سمجھی جاتی تھی اگر نہتے طالبان جذبہ ایمانی کے بل بوتے پر دنیا کی سپر پاور کو عبرت ناک شکست دے سکتے ہیں تو بھارت کس کھیت کی مولی ہے۔
بزدل بھارت کو اب کشمیر ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے کہ طالبان کو جیسے ہی استحکام حاصل ہوا انہوں نے کشمیر کا رخ کر نا ہے جیسے ہی طالبان کشمیر میں داخل ہو نگے بزدل بھارتی فوج دلی جا کر سانس لے گی جب طالبان نے کابل فتح کیا تو بھارتی پاگل کتوں نے یہ بھونکنا شروع کر دیا کہ ابھی وادی پنج شیر میں مسعود شاہ اور اُس کے جنگجو بھی ہیں جنہوں نے طالبان کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے لیکن چند دنوں میںمسعود شا ہ کا بیٹا اپنے کمانڈروں کے ساتھ اپنے محلات چھوڑ کر بھاگا تو بھارت نے ظالم غدار عبدالرشید دوستم کو ہیرو بنانا شروع کر دیا دوستم ظالم جس کو طالبان کا دشمن اول سمجھا جاتا ہے جو ہمیشہ غیر ملکی حملہ آور وں کے ساتھ مل کر طالبان کے ساتھ لڑتا آیا ہے جس نے دشتِ لیلیٰ میں دس ہزار طالبان کو زندہ دفن کیا تھا دھوکے سے جھوٹ بولا طالبان اُس زخم کو آج تک نہیں بھولے وہ پہلے روس کا چیلا بنا پھر امریکہ کا پٹھوبن گیا لیکن وہ بھی طالبان کے سامنے گیڈر بن کر اپنے بیٹے کو طالبان کی قید میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔
طالبان دوستم کی تلاش میں ہیں اوروہ گیڈر کی طرح بھاگتا پھر رہا ہے یہ تما م حقائق بھارت کے لیے ناقابل ہضم ہیں اب وہ چیخیں مار رہا ہے بھارت یہ بھول گیا ہے کہ صدیوں سے کفر اسلام کی جنگ میں ہمیشہ پلہ مسلمانوں کابھاری رہا ہے سلطان محمود غزنوی کے کامیاب حملے تاریخ کا حصہ ہیں شہاب الدین غوری نے ہندو ئوں کے راجہ پر تھوی راج کو شکست دے کر اُس کی زنجیریں پہنا کر افغانستان لے جانا کس کو یاد نہیں احمد شاہ ابدالی نادر شاہ پھر مغل بابر بادشاہ نے کس طرح بھارتی سورمائوں کو خاک چٹائی یہ بزدل بھارت جانتا ہے بھارتی ابھی نہیں بھولے ہو نگے جب علائو الدین خلجی نے بھارتی راجائوں کو جنگوں میں شکست دی ہرمیدان میں فاتح رہا سپر پاور کی شکست کے بعد اب بھارت جانتا ہے کہ جن طالبان نے سپر پاور کو دھول چٹائی یہ ایمان کے شرارے جب کشمیر بھارت کا رخ کریں گے تو کالی ماتا کے پجاریوں کی صرف موت ہو گی اور وہ دن اب دور نہیں۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti
تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی ای میل: help@noorekhuda.org فون: 03004352956 ویب سائٹ: www.noorekhuda.org فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org