بھارت میں دیوالی کا تہوار کل منایا جائیگا، سکیورٹی ہائی الرٹ

Diwali

Diwali

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں دیوالی کا تہوار کل منایا جائے گا، وزارت داخلہ نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فرقہ وارانہ تشدد کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا۔

ریاستوں کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ بیتی گنیش پوجا، درگاپوجا اور عید کے دوران کئی مقامات پر ماحول کشیدہ ہوگیا تھا۔ کشیدگی پھیلانے والے عناصر دیوالی کا فائد ہ اٹھا کر لوگوں کو تشدد پر اکسانے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ وزارت داخلہ نے ریاستوں کے پولیس سربراہان سے اس الرٹ کو کافی سنجیدگی سے لینے کو کہا ہے۔