جھاڑ کھنڈ (جیوڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو جہیز کے بدلے گردہ دینا پڑا، پھر بھی بات نہ بنی اور خاتون نے طعنوں سے تنگ آ کر بل آخر خود سوزی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کی پونم دیوی کم جہیز لانے پر سسرالیوں کے مظالم کا شکارتھی، ساس مزید رقم کامطالبہ کر رہی تھی، شوہر کے گردے فیل ہونے پر اپنا ایک گردہ شوہر کو دینے کے لیے پونم دیوی پر دباؤ ڈالا گیا، بدلے میں سسرالیوں نے مزید جہیز نہ مانگنے کا وعدہ کیا، لیکن گردہ دینے کے بعد بھی سسرالی اپنی حرکتوں سے بازنہ آئے اور پونم دیوی نے تنگ آکر خود سوزی کرلی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔