راولپنڈی (جیوڈیسک) بھارتی ڈرون طیارے نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی ہے، ڈرون طیارہ ایک منٹ 30 سیکنڈ تک پاکستان کی فضائی حدود میں پرواز کرتا رہا۔ رینجرز حکام کے مطابق بھارتی ڈرون طیارے نے سیالکوٹ کے چپراڑ سیکٹر میں پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔
سبز رنگ کا بھارتی ڈرون ساڑھے تین ہزار فٹ کی بلندی سے ایک بج کر 55 منٹ پر پاکستانی حدود میں داخل ہوا اور تقریب ڈیڑھ منٹ تک یہاں پرواز کرتا رہا۔ جیسے ہی پاک فضائیہ الرٹ ہوئی بھارتی ڈرون فورا واپس چلا گیا۔