ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں خشک سالی کے باعث متعدد شوگر ملوں کو بند کردیا گیا ہے۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں چینی کی پیداوار کے لئے مشہور مغربی ریاست مہاراشٹر میں شدید خشک سالی کے باعث 12 کے قریب شوگر ملوں کو بند کردیا گیا ہے جبکہ فروری کے اختتام تک مزید ملوں کی بندش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مہاراشٹر میں عموماً نومبر سے لیکر اپریل تک کے عرصے کے دوران شوگر ملیں کھلی رہتی ہیں تاہم رواں سال خشک سالی کے باعث گنے کی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ملوں کو مطلوبہ مقدار میں سپلائی ممکن نہیں ہو رہی۔
انڈین شوگر ملز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال سیزن کے آغاز پر 147شوگر ملوں نے آپریشن کا آغاز کیا۔