بھارت کا منشیات اسمگل کرنے والی مشتبہ کشتی پکڑنے کا دعویٰ

Boat

Boat

ممبئی (جیوڈیسک) بھارت نے منشیات اسمگل کرنے والی مشتبہ پاکستانی کشتی پکڑنے اور 8 پاکستانیوں کو گرفتار کرنےکا دعویٰ کیا ہے۔ب

ھارتی میڈیا کے مطابق کشتی پور بندر کے ساحل کے قریب سے پکڑی گئی۔ کشتی میں 200 کلو گرام سے زائد ہیروئن تھی جس کی قیمت تقریباً 600 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشتی میں سوار 8 پاکستانیوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ مشتبہ کشتی کے قریب موجود دو بھارتی فشنگ ٹرالر بھی کوسٹ گارڈ نے روک لئےاور ان میں سوار افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔