JUP کے قائدین نے نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو ،بھارت اور چین میں شدید زلزے کے

Earthquake

Earthquake

لیہ ( نامہ نگار) جمعیت علماء پاکستان (نورانی) و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر ،سینئرنائب صدر پیر ناصر جمیل ہاشمی،سیکریٹری جنرل ایم پی اے پیر سید محفوظ مشہدی ،سیکریٹری اطلاعات محمد خان لغاری ،مرکزی میڈیا کوآرڈینٹر ڈاکٹر محمد یونس دانش نے نیپال کے دارلحکومت کھٹمنڈو ،بھارت اور چین میں شدید زلزے کے باعث ہونے والی تباہی کے نتیجے میںہزاروںہلاکتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

انہوں نے نیپالی،بھارتی اور چینی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مصیبت کی اس گھڑی میں نیپالی عوام کی بھرپور مدد کی اپیل کی ہے انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میںکہا کہ قدرتی آفات سے ہونے والی تباہی کا مقابلہ کوئی قوم یا ملک تنہا نہیں کرسکتا عالمی برادری کو آگے بڑھ کرمتاثرین کی مدد کرنی چاہئے اور عمارتوں میں دبے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے فوری اقدامات عمل میں لانے چاہئے۔