بھارت: مشرقی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی اپنے عہدے سے مستعفیٰ

 Jitan Ram Manjhi

Jitan Ram Manjhi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی مشرقی ریاست بہار کے وزیراعلیٰ جتن رام مانجھی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 70 سالہ رام مانجھی نے اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے سے چند گھنٹے قبل بہار کے گورنر کے این تری پاتھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنا استعفیٰ پیش کیا مانجھی پچھلے دو ہفتوں سے کمزور حکومت چلارہے تھے۔