کراچی: انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہ غیرت و حمیت کا تقاضا ہے کہ کے پی کے کی صوبائی حکومت مستعفی ہوجائے اور وفاقی زیر داخلہ بھی مستعفی ہوں، اگر ان وزیروں کے اپنے بچوں کے جنازے ہوتے تو یہ لوگ غم و غصے سے پاگل ہوجاتے اور سامنے آنے والی ہر چیر کو تباہ کردیتے ،مگر قوم میں قربانی صرف غریب و متوسط طبقے کے مقدر میں ہے ، کیوں کہ اشرافیہ اور لینڈ لورڈ مافیا کے بچے تو اس ملک میں پڑھتے ہی نہیںہیں، پاکستان حالت جنگ میں ہے، اب حکومت اور فوج کے پاس مفاہمت کی گنجائش نہیں رہتی ہے۔
اگر یہ افغان حکومت کا قصور ہے یا پھر بھارتی سازش کا پیش خیمہ تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے اور آئندہ کے لئے سبق فراہم کیا جائے، 31جنوری کے دن آرام باغ پارک کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ہونے والے عظیم الشان میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن بیاد سانحہ پشاور اسکول اور شہید طلبہ و طالبات کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے شیڈول دورے میں ملاقاتو ں کے دوران انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا کہ بھارت ہمارے تعلیمی اداروں کو مقتل گاہ بنا رہا ہے۔
علم کی درس گاہوں میں تعلیم و تربیت کے لئے خون کے نذرانے دینے پڑ رہے ہیں، ابتدائی اسکائٹ اور نیم فوجی تربیت اب ہر طالبعلم کو دینی ہوگی، ایران اور دیگر ممالک کی طرح حکومت ملک کے تمام اسکول، کالجز اور جامعات کے لئے نیم فوجی تربیت لازمی قرار دے، طالبعلم کم از کم اپنے دفاع کو یقینی بنا سکے اور ایسے بھیانک حالات میں نقصان کم سے کم ہو، جامعہ کراچی میں مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی کی آمد کے موقع پر طلبہ کی تربیتی نشست سے گفتگو کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی کے ناظم عبداللہ نورانی نے کہا کہ ، این جی اوز موم بتیاں جلا کر قوم کے درد پر دھونی نہ دے، عملی طور پر کوئی تحریک چلائی جائے اور تعلیمی درسگاہوں کو محفوظ بنایا جائے۔
قوم مزید لاشیں اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی ہے، انجمن طلبہ اسلام جامعہ کراچی میں تعزیتی ریفرنس منعقد کرے گی،31جنوری کے دن آرام باغ پارک کراچی میں انجمن طلبہ اسلام صوبہ سندھ کے زیر اہتمام ہونے والے عظیم الشان میلاد مصطفیۖ طلبہ کنونشن بیاد سانحہ پشاور اسکول اور شہید طلبہ و طالبات کے سلسلے میں جامعہ کراچی کے شیڈول دورے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ببابر مصطفائی نے کہا کہ ہم نے میلاد مصطفی ۖ طلبہ کنونشن کو سانحہ پشاور کے شہید طلبہ کی یاد میں ایصال ثواب کی غرض سے تیار کیا مگر اندازہ بھی نہیں تھا کہ اس جیسا ایک دوسرے داقعہ اتنا جلدی رونما ہوجائے، طلبہ برادری مکمل طور پر سوگ کے عالم میں ہے ،ملک میں تباہ حال تعلیمی نظام کی وجہ سے تعلیم کے جنازے پہلے نکل چکے ہیں اب طلبہ و طالبات کے جنازے بھی نکل رہے ہیں۔