ئی دہلی (جیوڈیسک) ہندوستان کی انٹر پاس وزیر تعلیم سرٹیفکیٹ اور ڈگری کے درمیان تمیز کرنے کی صلاحیت سے بھی عاری نکلی۔
یہ دلچسپ انکشاف گزشتہ ہفتے کو ایک کانفرنس کے دوران اس وقت ہوا جب ہندوستان کی مرکزی وزیر تعلیم و انسانی وسائل سمرتی ایرانی نے صحافیوں کو بتایا کہ انھوں نے تو امریکی یونیورسٹی یالے سے ڈگری حاصل کررکھی ہے، جس کے بعد یہ دعویٰ ملک بھر میں مذاق کا موضوع بن گیا۔
سمرتی ایرانی کا کہنا تھا کہ میرے پاس یالے کی ڈگری ہے جس کو دکھا کر میں ثابت کروں گی کس طرح یالے نے میری قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے۔
تاہم اصل حقیقت اس وقت کھلی جب کانگریس پارٹی کی ترجمان پریانکا چتراویدی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں بتایا کہ سمرتی ایرانی جس ڈگری کا دعویٰ کررہی ہیں وہ درحقیقت ایک سرٹیفکیٹ ہے جو یالے یونیورسٹی نے 2013 ء میں چھ روزہ لیڈرشپ پروگرام میں شرکت پر ہندوستانی اراکین پارلیمنٹ کے گیارہ افراد پر مشتمل گروپ کو دیا تھا۔