بنگلور (جیوڈیسک) بنگلور شہر سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ محمد رحمت اللہ حج کے مقدس سفر کیلئے پیدل نکل پڑے ہیں۔
انھوں نے اپنے حج کے سفر کا آغاز 5 فروری سے شروع کیا ہے اور روزانہ 40 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہوئے رفتہ رفتہ اپنی منزل کی طرف آگے بڑھ رہے ہیں۔ رحمت اللہ نے بتایا کہ بنگلور سے مکہ 6693 کلومیٹر ہے اور وہ روزانہ 40 کلومیٹر پیدل سفر کرتے ہوئے 4 ستمبر 2016ء کو مکہ معظمہ پہنچیں گے۔
انھوں نے بتایا کہ ان کا سفر بنگلور سے شروع ہو کر کرنول، حیدرآباد، دہلی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، افغانستان اور بغداد کے راستے مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ پہنچ کر پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔