نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کی مہم زور شور سے جاری ہے، بی جے پی کے امیدوار قومی مسائل کی بجائے پاکستان اور مسلمانوں کو دھمکیاں دینے پر زور صرف کر رہے ہیں۔ بھارت میں آئندہ ہفتے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی مہم نے شدت اختیار کرلی ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ سیاست دانوں کی زبانیں بھی قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہیں۔
دارالحکومت دلی کے جنوبی علاقے سے انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ، رمیش بدْھر Bidhur Rameshنے ووٹروں سے کہا کہ وہ نریندر مودی کو ضرور وزیر اعظم بنائیں کیونکہ وہ پاکستان اور امریکا کو سبق سکھا سکتے ہیں۔
رمیش کا کہنا تھا کہ نریندر مودی کا پردھان منتری بن کے آنا ضروری ہے، پی ایم بن کے وہ نہ صرف پاکستان کو ٹھوکے گا بلکہ امریکا کو بھی ٹھوکے گ ۔بی جے پی کے امیدوار نے ہرزہ سرائی کہ ملک کے تیس فیصدمسلمان دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ہیں اور مودی کی حکومت انہیں باکل برداشت نہیں کرے گی۔