بھارتی انتخابات، معروف اداکار بھی میدان میں کود پڑے

 India Elections

India Elections

کراچی (جیوڈیسک) بھارت میں ہونے والے لوک سبھاکے انتخابات کی سرگرمیوں کا آغاز زور شور سے ہوچکا ہے۔

9مراحل میں ہونیوالے عام انتخابات کا عمل 12 مئی کو مکمل ہوگا، جس میں 81 کرورڑ رائے دہندگان اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں گے، بھارتی لوک سبھا اور راجیا سبھاکے انتخابات میں ہمیشہ فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی شخصیات بھر پور حصہ لیتی رہی ہیں، ،لوک سبھا کے انتخابات میں کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جارہی ہے، فلم انڈسٹری اور ٹیلی ویژن انڈسٹری کی اہم شخصیات مختلف سیاسی پارٹی کے تحت پر حصہ لے رہی ہیں، ان میں ہیما مالنی، ونود کھنہ، شتروگھن سنہا، راج ببر، منوج تیواڑی، نغمہ، گل پتاگ، روی کشن، اور بپپی لہری قابل ذکر ہیں۔

دوسری طرف معروف اداکارہ جیا پرادھا کی وجہ سے اترپردیش کی بجنور لوک سبھا سیٹ کا انتخابی مقابلہ کافی دلچسپ ہوگیا۔ اس سیٹ پر کانگریس 7 بار جیت حاصل کرچکی ہے۔ دو ضمنی انتخابات اور 15 عام انتخابات میں یہاں کے رائے دہندگان نے بڑے بڑے قدآور لیڈروں کو لوک سبھا بھیجا۔ سابق وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے قریبی ساتھی رہنے والے عبدالطیف گاندھی، آنجہانی جگ جیون رام کی بیٹی میرا کمار اور چوہدری گردھاری لال جیسے لیڈر بھی یہیں سے پارلیمنٹ میں گئے۔