نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں انتخابات کے لیے تمام سیاسی جماعتوں نے بھرپور تیاریوں کا آغاز کردیا ہے۔ کہیں نئے اتحاد بن رہے ہیں اور کہیں پرانے ساتھ ساتھ چھوڑ رہے ہیں۔بی جے پی کے پرانے رکن جسونت سنگھ نے بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزگی جمع کروادیے ہیں۔بھارت کے عام انتخابات اس بار کچھ خاص قرار دیے جارہے ہیں۔
نئے سیاسی گٹھ جوڑ بھی ہو رہے ہیں اور پرانے ساتھی بھی روٹھ رہے ہیں۔ بی جے پی کے پرانے رکن جسونت سنگھ نے بھی پارٹی کے ساتھ اختلافات کے بعد آج راجھستان سے آزاد امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرادیے ہیں۔بھارتی انتخابات میں اصل معرکہ اس بارتین بڑی سیاسی جماعتوں کے درمیان ہے۔
بی جے بی کانگریس اور پہلی بارحصہ لینے والی جماعت عام آدمی پارٹی جبکہ وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر بی جے پی کی جانب سے نریندر مودی، کانگریس کے راہول گاندھی اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال، آمنے سامنے ہوں گے۔بھارتی تاریخ کے ان سب سے بڑے اور سب سے مہنگے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل بھی طویل ہوگا۔ سات اپریل سے شروع ہونے والا انتخابی عمل 12 مئی تک نو مرحلوں میں مکمل ہو گا۔