نئی دہلی (جیوڈیسک) وزیر اعظم من موہن سنگھ تین جنوری کو پریس کانفرنس میں راہول گاندھی کی وزارت عظمی کے امیدوار کے طور پر نامزدگی کا اعلان کریں گے۔
تاہم کانگریس کے ایک اعلی عہدیدار نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم من موہن سنگھ اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے بلکہ اپنی مدت پوری کریں گے۔
بھارت میں عام انتخابات مئی کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔ گزشتہ دنوں چار ریاستوں میں ہونے والے انتخابات میں کانگریس کو بد ترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔