بھارت (جیوڈیسک) ایک ارب 30 کروڑ آبادی والے ملک بھارت میں 6 ہفتوں پر محیط طویل انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 9 ریاستوں کی 72 نشستوں پر رائے دہی ہوئی۔
بھارتی انتخابات کے چوتھے مرحلے میں جن ریاستوں میں 12 کروڑ سے زائد رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں ان میں بہار کی 5 نشستیں، مہاراشٹر کی 17 نشستیں، راجستھان کی 13 نشستیں، اترپردیش کی 13 نشستیں، اوڈیسہ کی 6 نشستیں، مدھیہ پردیش کی 6 نشستیں، مغربی بنگال کی 8، جھاڑکھنڈ کی 3 اور بھارت کے زیر تسلط کشمیر کی ایک نشست شامل ہے۔
باقی ماندہ 3 مراحل کےلیے رائے دہی ، 6 ،12 اور 19 مئی کو جبکہ نتائج کا اعلان 23 مئی کو کیا جائے گا۔