نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں آئندہ ہفتہ شروع ہونے والے انتخابات کیلئے جہاں امیدوار میدان میں آگئے ہیں ، وہیں عوام بھی پر جوش ہیں ، ملک میں سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان والی مٹھائیاں دھڑادھڑ فروخت ہورہی ہیں۔
بھارت کے مشرقی شہر کولکتا میں مٹھائیوں کا کاروبار چمک اٹھا ہے ، سیاسی جماعتوں کی حمایت کیلئے انتخابی نشان والی مٹھائیاں بنائی جارہی ہیں ، 7 اپریل سے 12 مئی تک جاری رہنے والے انتخابات میں کامیابی کس کو ملے گی ، اس کا ابھی فیصلہ نہیں ہوا تاہم فتح کیلئے مٹھائیاں تیار ہیں جن کیلئے خصوصی کاؤنٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔