بھارت : دو ماہ میں ہاتھیوں کے حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی

India Elephants Attacks

India Elephants Attacks

بانکورا (جیوڈیسک) بھارت میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران جنگلی ہاتھیوں کے حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی جبکہ کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

ریاست ویسٹ بنگال کے علاقے بانکورا میں جنگلی ہاتھیوں کی رہائشی علاقوں میں مداخلت بڑھتی جا رہی ہے۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران ان حملوں میں 10 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے جبکہ فصلوں اور گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

مقامی افراد کے مطابق علاقے میں 74 ہاتھیوں کا جھنڈ موجود ہے۔ محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ انسانی علاقوں میں ہاتھیوں کے بڑھتے ہوئے حملوں کی وجہ تیزی سے ختم ہوتے ہوئے جنگلات ہیں۔