بھارت میں خواجہ سرا کو پہلی بار میئر منتخب کر لیا گیا

India Eunuch

India Eunuch

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں ایک خواجہ سرا نے میئر کا الیکشن جیت کر بھارت کی تاریخ میں تیسری جنس کے پہلے میئر بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے گڑھ میں میئر کے لئے ہونے والا انتخاب آزاد امیدوار مدھو نے 4 ہزار 537 ووٹ حاصل کرکے جیت لیا۔

تیسری جنس سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ مدھو کے مدمقابل حکمران جماعت بی جے پی کے مہاویر گروجی تھے۔

فتح کے اعلان کے بعد مدھو کا کہنا تھا کہ عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔