بھارت کے شہر حیدر آباد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
بھارت کے شہر حیدر آباد میں یکے بعد دیگرے ہونے والے 3 بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائدافراد زخمی ہو گئے۔ بھارتی پولیس حکام کے مطابق دو دھماکے بس سٹاپ پر ہوئے جہاں پر لوگوں کا کافی رش تھا جبکہ تیسرا دھماکہ ایک تھیٹر میں ہوا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیمیں اور ریسکیو کا عملہ جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور ایمبیولینسوں کے ذریعے دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔