نیو یارک (جیوڈیسک) امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے بھارت کا بھیانک چہرہ بے نقاب کر دیا۔ یو ای سی آئی آر ایف کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہندو انتہا پسند تنظیموں کو حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقلیتوں کے ساتھ پولیس کا رویہ بھی متعصبانہ ہے جبکہ عدالتوں میں اقلیتوں کو جلد انصاف بھی نہیں ملتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گائے کی ذبیحے پر پابندی کی آڑ میں مسلمانوں کو تنگ کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سال 2015 میں مسیحیوں پرتشدد کے 365 واقعات سامنے آئے۔ امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی نے امریکی حکومت کو سفارش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات میں مذہبی آزادی کا مسئلہ بھی اٹھایا جائے۔