بھارت میں انتہا پسندوں نے ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کر ڈالا

Boy Murder India

Boy Murder India

نئی دہلی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے شہر دہلی میں ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر قتل کر دیا گیا۔

گزشتہ روز دہلی کے علاقے جعفرآباد میں ایک واقعہ پیش آیا جس میں کچھ ہندو انتہا پسندوں نے 23 سالہ ساحل نامی ہندو لڑکے کو مسلمان سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔

ساحل کی والدہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ اُس کا بیٹا اپنے دوست کے بھائی کی مدد کرنے گیا تھا جس کو سنجے چندربھان نامی شخص اور اُس کا بیٹا تنگ کر رہے تھے، ساحل نے سنجے سے اِلتجا کی کہ اُس کے دوست کے بھائی کو جانے دو لیکن سنجے نے ساحل کی ایک نہ سُنی۔