بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی کسان احتجاجا آج تین گھنٹوں کے لیے ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بلاک کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں حکومت نے ہفتے کو دارالحکومت کے مضافات میں پولیس کے اضافی دستے تعینات کر دیے ہیں۔
زراعت کے شعبے میں متنازعہ اصلاحات کے خلاف بھارت میں کسان گزشتہ دو ماہ سے زائد عرصے سے سراپا احتجاج ہیں۔ ہزاروں کسانوں نے نئی دہلی کے نواح میں تین مقامات پر دھرنا دے رکھا ہے اور ان کا مطالبہ ہے کہ نئے قوانین واپس لیے جائیں۔
جمعے کو پارلیمان میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومار نے نئے قوانین کا پھر سے دفاع کیا۔ اب تک حکومت اور کسانوں کے مابین بات چیت کے کئی ادوار بے نتیجہ رہے ہیں۔