ممبئی(جیوڈیسک) انڈیا فیشن ویک کے آخری روز بالی ووڈ اسٹارز کے ریمپ پر جلووں نے شو کو اور بھی دلکش بنادیا۔ ممبئی میں ہونے والے فیشن شو کی جان بنیں کرینہ کپور۔ اورنج پنک شرٹ اور پنک جیکٹ کے ساتھ کرینہ کپور ریمپ پر آئیں تو سب ہی دیکھتے رہ گئے۔
مختلف ڈیزائنرز نے اسکرٹس، نیٹ ڈریسز ، کوٹ اور ٹراوزر کلیکشن پیش کیں، جنہیں گلابی، سبز اور نارنجی جیسے دلکش رنگوں سے مزید دلفریب بنایاگیا تھا۔ فیشن ڈیزائنر ارچنا کے ملبوسات میں قوس و قزح کے رنگوں کے ساتھ میٹرو شوز بھی تھے۔ فیشن شو میں Shazahn Padamsee اور Prabhu Deva نے بھی شرکت کی ۔