اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان اور افغانستان کے لئے امریکا کے نمائندہ خصوصی جیمز ڈوبنز کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینے کے لئے فیصلہ بھارت میں ہونے والے انتخابات کے بعد کر سکتا ہے۔
جیمز ڈوبنز کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے واشنگٹن دورے پر بھی اس معاملے پر بات چیت ہوئی۔ نمائندہ خصوصی کے مطابق بھارت کو پسندیدہ ترین ملک کا درجہ دینا مثبت اقدام ہو گا۔