بھارت میں خاتون کے پیٹ سے 15 کلو وزنی رسولی نکال دی گئی

India

India

چنائی (جیوڈیسک) بھارت میں آپریشن کے ذریعے خاتون کے پیٹ سے 15 کلو گرام وزنی رسولی نکال لی گئی جسے دنیا کی سب سے بڑی رسولی قرار دیا جارہا ہے۔ بھارت کے جنوبی شہر چنائی کے اسپتال میں ڈاکٹروں نے 52 سالہ خاتون کے پیٹ سے 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے پیچیدہ آپریشن کے بعد بھاری بھر کم رسولی نکال لی، 15 کلو وزنی رسولی 21 انچ بیضوی اور تربوز جتنے سائز کی ہے جسے دنیا کی سب سے بڑی رسولی قرار دیا جارہا ہے۔

ڈاکٹروں کے مطابق خاتون ایک ماہ قبل پیٹ میں درد کے باعث اسپتال آئی تھیں تاہم ٹیسٹ کے بعد مریضہ کو دوائیاں دے کر رخصت کردیا گیا تھا۔ چنائی اسپتال کے سرجن ڈاکٹر مانی میکالائی کا کہنا ہے کہ ایک ماہ کے دوران خاتون کے پیٹ میں بننے والی رسولی کا سائز حیران کن ہے تاہم ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن کر کے خاتون کے پیٹ سے رسولی نکال لی جس کے بعد مریضہ تیزی سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔