بھارت سے فلموں کی آفرز ہیں لیکن اسکرپٹ دیکھ کر فیصلہ کروں گا : طاہر شاہ

Tahir Shah

Tahir Shah

کراچی (جیوڈیسک) طاہر شاہ کا یہ پہلا گانہ تھا جو وائرل ہوا۔ آئی ٹو آئی کو بہت سے ایورڈ ملے۔ ان میں بھارت اور امریکا سے دو دو جبکہ کینیڈا اور برطانیہ سے ایک ایک ایورڈ شامل ہے۔

شاہ صاحب کے دوسرے گانے اینجل کو آئی ٹو آئی سے بڑھ کر پذیرائی مل رہی ہے۔ طاہر شاہ کی نہ صرف شاعری، گلوکاری کا اپنا منفرد انداز ہے بلکہ انکا خیال کردار اور منظرکشی کا بھی ایک اپنا جدا انداز ہے۔

شاہ صاحب نے بتایا کہ پڑوسی ملک بھارت سے انہیں فلموں کی آفرز بھی ہیں۔ جن کے بارے میں وہ غورو فکر کے بعد فیصلہ کریں گے۔ طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ اینجل انکی طرف سے دنیا کو انسانیت سے محبت کا پیغام ہے۔

انکے پیغام پر عوام کہاں تک عمل کر رہی ہے اسکا اندازہ نہیں لیکن گانے کی عکس بندی میں جو پرواز بھری ہے۔ اسے دنیا کے چار کروڑ لوگوں نے دیکھ کر ہر طرح کے تاثرات دیئے ہیں۔