بھارت آخری چیمپینز ٹرافی کے فائنل میں پہنچ گیا

India

India

سیمی فائنل میں سری لنکا کو آٹھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل اتوار کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ صوفایہ گارڈن کی نئی پچ پر سری لنکاکے بیٹسمین ڈر ڈر کر کھیلے۔ ایسا لگا کہ جیسے پچ پر سانپ ہوں۔ اوپنر کوشال پریرا چار رنز بناسکے۔

پھر دلشن ان فٹ ہوکر باہر چلے گئے۔ پہلے پندرہ اوورز میں صرف چھتیس رنز بن سکے۔ تھریمانے سات اور سنگاکارا سترہ رنز بناکر اشانت شرما کا شکار ہوئے۔ پھر ڈر ڈر کر اور سست روی سے جیا وردھنے اور اینجلو میتھیوز اسکور کو ایک سو انیس تک لے گئے۔ لیکن جب تک سینتیس اوورز ہوچکے تھے۔

ایشون اور جڈیجا کی گیندیں اسپین ہورہی تھیں۔ جیاوردھنے اڑتیس رنز بناکر آٹ ہوئے۔ میتھیوز نے نواسی گیندوں پر ایک سو اکیاون رنز بنائے۔ جیون مینڈس پچیس رنز بناسکے۔ پچاس اوورز میں سری لنکا نے آٹھ وکٹ پر ایک سو اکیاسی رنز بنائے۔ جواب میں بھارتی اوپنرز کا آغاز پراعتماد تھا۔

سری لنکا کے فیلڈرز نے شیکھردھون کو ابتدا میں ہی دو کیچز گرا کر سنہری مواقع دیئے۔ ستتر رنز بھارت کی پہلی وکٹ گری لیکن بولر کی نہیں بلکہ روہت شرما کی اپنی غلطی سے۔۔۔ روہت نے بنائے تینتیس رنز۔ شکھر دھوان اڑسٹھ رنز بناکر اسٹمپ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے اٹھاون رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ بھارت نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں پر پینتیسویں اوور میں حاصل کرکے فائنل میں سیٹ پکی کرلی۔ اتوار کو آخری چیمپینز ٹرافی کا فائنل بھارت اور میزبان انگلینڈ کے درمیان برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔