ہندوستان: فلیٹ کی لالچ میں اداکارہ کا ریپ

India

India

ممبئی (جیوڈیسک) ہندوستان میں ایک مشہور سوپ سیریل کی اداکارہ اس وقت کسی ڈرامے کی کہانی بن گئیں جب فلیٹ کی لالچ میں وہ ایک تانترک کے ہاتھوں لاکھوں روہے گنوانے کے ساتھ ساتھ ریپ بھی کرا بیٹھیں۔

ہوا کچھ یوں کہ نوجوان اداکارہ ممبئی کی مہادا لاٹری میں فلیٹ جیتنے کی خواہش مند تھیں اور اسی خواہش کی تکمیل کے لیے جعلی ہندو تانترک کے پاس جا پہنچیں۔ ہندوستانی ویب سائٹ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اداکارہ کے مطابق تانترک نے ناصرف ان سے رقم کا مطالبہ کیا بلکہ اپنی جنسی خواہش بھی پوری کرنے کی کوشش کی۔

ابھی تک موصولہ اطلاعات کے مطابق تانترک نے اداکارہ سے 26 لاکھ روپے بٹورنے کے ساتھ ساتھ اس کا ریپ بھی کیا۔ متاثرہ لڑکی ایک مشہور سوپ سیریل کی اداکارہ ہیں اور وہ اس سے قبل بھی متعدد بار مہادا لاٹری میں اپنی قسمت آزما چکی تھیں لیکن کامیاب نہ ہو سکیں۔