نئی دہلی (جیوڈیسک) جنگ نیوز بھارت کی شمالی ریاست اتراکھنڈ میں حکام نے گذشتہ ماہ سیلاب کے دوران لاپتہ ہونے والے 6 ہزار افراد کو مردہ قرار دیدیا ہے۔ یہ بات بھارتی ریاست اترکھنڈ کے وزیراعلی نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سیلاب کے باعث 5784 افراد لاپتہ ہوئے ہیں۔
جن کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ اس بنیاد پر ان کے خاندانوں میں زرتلافی کا عمل منگل سے شروع کیا جائے گا۔