بہار (جیوڈیسک) بھارت کے مشرق اور شمال مشرق میں حالیہ چند دنوں سے جاری شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے کم از کم 67 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
متعدد صوبوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کا سامنا ہے۔ سیلاب کی زد میں آ کر صوبہ اتر پردیش میں 6، آسام میں 22، بہار میں 33 اور میغالایا میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
بھارت کے محکمہ موسمیات IMD کے مطابق ان علاقوں میں سال بھر میں ہونے والی مون سون بارشوں کا تقریباً 40 فیصد حالیہ 10 دن میں برس گیا ہے۔ IMDنے مذکورہ علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشین گوئی کی ہے۔
آسام اور بہار کے صوبوں میں سیلاب زدگان کو حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے کیمپوں میں منتقل کرنے کے لئے فوج کو متعین کیا گیا ہے۔