بھارت (جیوڈیسک) سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 147 تک پہنچ گئی بھارت کے صوبوں کرناٹک، کیرالہ اور مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 147 تک پہنچ گئی ہے۔
متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملک میں عالمی ورثے کی فہرست میں شامل متعدد جگہیں زیر آب آ گئی ہیں۔
متعدد علاقوں میں ٹرین کی سہولت معطل کر دی گئی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔