بھارت : سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ، 43 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ

Floods

Floods

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کے شمال مشرقی علاقو ں میں سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ سے 43 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہو گئے۔ بھارتی ریاست آسام میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔

مختلف دیہات اور نشیبی علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو دشواری کا سامنا ہے۔ سیلاب سے نیشنل ہائی وے سمیت مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں مناسب سہولتیں اور پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔ اب تک مختلف حادثات و واقعات میں 43 فراد ہلاک اور بیس سے زائد لاپتہ ہیں۔