بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک پاکستانی زخمی

Unprovoked firing

Unprovoked firing

سیالکوٹ (جیوڈیسک) بھارت کی جانب سے جارحانہ کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے۔ بھارتی فورسز نے آج پھر بجوات اور کوٹلی سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پاکستان نے حالیہ واقعات کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کشیدگی ختم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں پاکستانی چوکی پر فائرنگ کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چناب رینجرز نے سرحد پار سے ہونیوالی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی توپوں کو خاموش کرا دیا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث سرحدی علاقے کے مکینوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ چند روز کے دوران بھارت کی جانب سے جارحیت کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

دفتر خارجہ نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق کنٹرول لائن پر سیز فائر قائم رکھنا دونوں ملکوں کی ذمہ داری ہے۔ دونوں ممالک کو تنا کے خاتمے اور قیام امن کے لئے سیاسی اور فوجی چینلز استعمال کرنے چاہئیں۔