حیدر آباد (جیوڈیسک) تنزانیہ کی طالبہ پر تشد دکے چھ دنوں بعد ہی بھارت میں غیر ملکیوں پر تشدد کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا۔
حیدر آباد دکن کے پولیس اسٹیشن میں نائیجرین افراد کے ایک گروپ نے شکایت درج کرائی ہے کہ انھیں علاقے تولی چوکی پر ایک جھگڑے کے بعد مقامی افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ان افراد کے پاس چاقو اور پستول بھی موجود تھے ۔
نائیجرین افراد کا کہنا ہے کہ پہلے ان حملہ آوروں نے نسل پرستی پر جملے کسےاور انھیں برا بھلا کہا جس کے بعد دیگر لوگوں نے جمع ہو کر ان کو مارا پیٹا۔پولیس نے نامعلوم افراد کے کیس درج کر لیا ہے۔