بھارت فرانس سے 15 ارب ڈالر کے 126 رافیل طیارے خریدے گا

India - france

India – france

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کا جنگی جنون عروج پر پہنچ گیا۔ فرانس سے 15 ارب ڈالر کے 126 رافیل طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا۔بھارتی فوج کے ڈپٹی چیف آف ایر اسٹاف ایر مارشل ایس سکومار Sukumar کے مطابق بھارت آئندہ سال مارچ میں فرانس سے 126 رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

ایس سکومار کاکہنا تھا کہ رافیل طیارے کی خریداری پر بات چیت 2012 میں شروع ہوئی تھی اور 15 بلین ڈالر کے اس معاہدے کو موجودہ مالی سال میں حتمی شکل دے دی جائے گی۔ معاہدے کے مطابق 18 لڑاکا تیارے فرانس سے تیار کر کے بھیجے جائیں گے جبکہ بقیہ 108 لڑاکا طیارے بھارت میں تیار کئے جائیں گے۔ بھارتی وزات دفاع اس سال جنگی سازو سامان لے جانے والے 56 طیاروں کے لئے بھی 119 بیلین ڈالر کے ٹینڈر بھی جاری کرے گی۔