مس انڈیا فرانس کا مقابلہ کیرولین سنگھ نے جیت لیا

Caroline Singh

Caroline Singh

پیرس (جیوڈیسک) پیرس میں ہونے والا مس انڈیا فرانس کا مقابلہ کیرولین سنگھ نے جیت لیا ، مقابلے میں شریک لڑکیوں کی کیٹ واک اور پھر رقص نے تقریب ست رنگی بنا دی۔ پیرس میں ہونے والے مس انڈیا فرانس کے دلکش مقابلے میں چودہ لڑکیوں نے حصہ لیا اور ساڑھی اوڑھ کر اپنی ثقافت کو اجاگر کیا۔ حسین امیدواروں کا اگلا امتحان مغربی لباس میں کیٹ واک تھی ۔ کیٹ واک کے بعد مس انڈیا ، فرانس کی ہر امیدوار نے رقص میں اپنی مہارت دکھائی۔
جیوری نے کیرولین سنگھ کو مس انڈیا فرانس دو ہزار چودہ قرار دیا۔ مس انڈیا منتخب ہونے پر کیرولین سنگھ کو تاج پہنایا گیا اور تحائف سے لاد دیا گیا۔