بھارت(جیوڈیسک)بھارت اور فرانس سترہ اپریل سے گووا کے ساحل پر مشترکہ بحری مشقیں کرینگے۔پناجی: بھارت اور فرانس سترہ اپریل سے گووا کے ساحل پر مشترکہ بحری مشقیں کرینگے جن کا مقصد بھارتی بحریہ کی انسداد قذاقی اور اینٹی سب میرین کی صلاحیت کو مزید فعال بنانا ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق تیس گھنٹے تک جاری رہنے والی یہ مشقیں سترہ اپریل کی صبح کو شروع ہونگی۔
جبکہ اینٹی سب میرینز ڈیسٹرائٹ کے کمانڈر گولیمی فونڈرانسکی کا کہنا تھا کہ یہ مشقیں دونوں ممالک کے درمیان ہونے والی سالانہ مشقوں کا حصہ ہیں۔ اس طرح کی چھوٹی سطح پر ہونے والی مشقوں کا مقصد دونوں ممالک کی بحری فوج کے درمیان اعتماد کو بڑھانا اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ مشقیں گووا کے ساحل پر ہونگی۔ اس میں دونوں ممالک کی افواج اور جنگی بحری جہاز بھی شامل ہونگے جن کا مقصد قذاقی کیخلاف آپریشن کی تربیت کو مزید فعال بنانا ہے۔ بھارت میں فرانسیسی سفیر فرانسیسکو رچرڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ اس طرح کی مشقوں سے دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا اور ساحلوں کی حفاظت کو مزید بہتر بنانا ہے۔