سرگودھا (جیوڈیسک) سرگودھا جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے سابق حکمرانوں سے بھی بڑا کشکول اٹھا لیا ہے۔ آئی ایم ایف کے مطالبات ماننے والوں نے اپنے اقتدار کے ایک سو دس دنوں میں ہی عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ جی ایس ٹی میں اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا سیلاب آ چکا ہے۔
اگر گرانی پر قابو نہ پایا گیا تو لوگ سڑکوں پر آ جائینگے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں پر عمل نہ ہونے سے دہشتگردی میں اضافہ ہوا ہے۔ مسئلہ کشمیر کو پس پشت ڈال کر بھارت سے دوستی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔ کراچی آپریشن کے حوالے سے سید منور حسن کا کہنا تھا کہ نتائج کے حصول تک ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رہنی چاہیں۔