بھارت : گینگ ریپ سے متعلق فوٹو شوٹ پر عوام میں شدید غم و غصہ

India

India

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں بسوں اور پبلک مقامات پر مردوں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے اور گینگ ریپ سے متعلق ایک فوٹو گرافر کے فیشن شوٹ نے عوام میں شدیدغم وغصہ پیدا کر دیا۔

بھارت میں بسوں اور پبلک مقامات پر مردوں کی جانب سے خواتین کو ہراساں کرنے اور گینگ ریپ سے متعلق ایک فوٹو گرافر کے فیشن شوٹ نے عوام میں شدیدغم وغصہ پیدا کر دیا۔ فوٹو گرافر راج شیٹھی کے پراجیکٹ’’دی رونگ ٹرن‘‘ کی تصاویر منظر عام پر آچکی ہیں جن میں ایک خاتون ماڈل کو بس میں اور بس سٹاپ پر مردوں کی جانب سے ہراساں کرتے دکھایا گیا ہے۔

فوٹوگرافر کے مطابق اس فوٹو شوٹ کا مقصد ریپ جیسے عمل کو نمایاں کرنا ہرگز نہیں بلکہ عوام کو آگاہی دینا ہے۔کئی ٹوئٹر صارفین نے ان تصاویر کو چونکانے والی،نفرت آمیز اور ذہن کو منتشر کر دینے والی قرار دیا ہے۔